aaa
Subscribe via email
انہیں امید ہے کہ اس ریکارڈ کے بعد ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شائع کیا جائے گا۔ اس سے قبل سلمان خان نے اپنے ہاتھ پر ایک منٹ میں ایک سو آٹھ بوسے حاصل کر کے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ وینا ملک نے برطانوی خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بہت سے ریکارڈ انجانے میں توڑے ہیں لیکن اس بار انہوں نے سوچا کہ کیوں نہ باقاعدہ یہ کام کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ’دی سٹی وچ نیور سلیپس‘ نامی ایک فلم کر رہی ہیں جس میں بیس عالمی ریکارڈ توڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منگل کو ان کی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ ہاتھ پر ایک منٹ میں سب سے زیادہ بوسے لینے کا ریکارڈ توڑیں گی۔ وینا ملک نے بتایا کہ ان کا یہ تجربہ خوشگوار رہا۔ اس سوال پر کہ وہ مزید کون سے ریکارڈ توڑنے کا ارادہ رکھتی ہیں تو انہوں نے فلم کی پرائیویسی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرنے کو وجہ بتاتے ہوئے ان ریکارڈز کے بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
با لی وڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ کامیابی کے لیے کسی خان کے ساتھ کا م کر نا ضر وری نہیں۔
ودیا بالن نے کہا کہ وہ کسی بھی فنکار کی اپنی منفرد اور مختلف پرفارمنس ہی اس کی کامیابی میں کلیدی کردار اداکرتی ہے۔ واضح رہے کہ فلموں کی کامیابی کی ضما نت سمجھے جا نیوالے تین خا نز ودیا با لن کی نظر میں کو ئی اہمیت نہیں رکھتے۔
منفرد اداکاری سے انڈسٹری میں مقام حا صل کر نے والی ودیا با لن کا کہناہے کہ ان کے لیے شا ہ رخ ، سلمان یا عا مر خان کے سا تھ کا م کر نا قطعا اہم نہیں اور نہ ہی ان کے نزدیک کامیاب یا نمبر ون ہیروئن بننے کے لیے یہ ضر وری ہے۔ واضح رہے کہ ودیا بالن نے ابھی تک سیف علی خان کے علاوہ تینوں ٹاپ خانز کے ساتھ کام نہیں کیا لیکن اس کے با جو ود ان کی ہر فلم با کس آفس پر کا میا ب رہی ہے جب کہ ڈرٹی پکچر کی بلا ک بسٹر کا میابی کے بعد انھوں نے خانز کو اپنے نام کے ساتھ بالن لگا نے کا مشورہ بھی دیا تھا۔
About these ads