Movie review score
5
بھارت
میں مقیم پاکستانی اداکارہ وینا ملک ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اس بار
انہوں نے منگل کو اپنی سالگرہ کے دن ایک منٹ میں اپنے ہاتھ پر ایک سو
سینتیس بوسے لے کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
انہیں امید ہے کہ اس ریکارڈ کے بعد ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شائع کیا جائے گا۔ اس سے قبل سلمان خان نے اپنے ہاتھ پر ایک منٹ میں ایک سو آٹھ بوسے حاصل کر کے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ وینا ملک نے برطانوی خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بہت سے ریکارڈ انجانے میں توڑے ہیں لیکن اس بار انہوں نے سوچا کہ کیوں نہ باقاعدہ یہ کام کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ’دی سٹی وچ نیور سلیپس‘ نامی ایک فلم کر رہی ہیں جس میں بیس عالمی ریکارڈ توڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منگل کو ان کی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ ہاتھ پر ایک منٹ میں سب سے زیادہ بوسے لینے کا ریکارڈ توڑیں گی۔ وینا ملک نے بتایا کہ ان کا یہ تجربہ خوشگوار رہا۔ اس سوال پر کہ وہ مزید کون سے ریکارڈ توڑنے کا ارادہ رکھتی ہیں تو انہوں نے فلم کی پرائیویسی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرنے کو وجہ بتاتے ہوئے ان ریکارڈز کے بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا